اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ نے پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا.
ايراني سفارتخانے کي جانب سے ايک بيان ميں لاہور سانحے پر پاکستاني قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين سے ہمدردي کا اظہار کيا .
اس بيان کے مطابق، اسلامي جمہوريہ ايران کي قوم اور حکومت لاہور دھماکے ميں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کرتی ہے اور لواحقين کے ساتھ اظہار يکجہتي کرتي ہيں.
گزشتہ پير کے روز پاکستاني صوبائي دارالحکومت لاہور ميں ايک خودکش دھماکے کے نتيجے ميں 15 افراد جاں بحق اور متعدد لوگ زخمي ہوئے.
اس ہولناک دہشتگردي کي ذمہ داري بدنام زمانہ کالعدم تنظيم جماعت الاحرار نے قبول کرلي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲